
شولاپور، 20 مئی (ہ س)۔ شولاپور میونسپل کارپوریشن کے سرکاری اسٹور سے کباڑ چوری کے معاملے میں محکمہ انسدادِ تجاوزات کے سربراہ جگن ناتھ بنسوڈے سمیت چھ افراد کے خلاف صدر بازار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد میونسپل حلقوں میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے۔میونسپل اسٹور سے کباڑ چوری کی اطلاع سامنے آنے کے بعد پیر کی رات دیر تک سیاسی رہنما اور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران صدر بازار پولیس اسٹیشن میں موجود رہے۔معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شیو سینا ضلع صدر امول شندے اور کانگریس شہر صدر چیتن نروٹے بھی پولیس اسٹیشن پہنچے۔طویل بحث و مباحثے کے بعد آخرکار سرکاری سامان کی چوری کے معاملے میں جگن ناتھ بنسوڈے اور ان کے پانچ دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس اب اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ میونسپل اسٹور سے کتنی مالیت کا کباڑ چوری ہوا اور آیا اس معاملے میں مزید افسران یا ملازمین بھی ملوث ہیں یا نہیں۔میونسپل کارپوریشن کے ایک ذمہ دار شعبہ سربراہ پر ہی چوری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انتظامیہ میں شدید ہلچل پیدا ہو گئی ہے، جبکہ پورے شہر کی نظریں اس معاملے پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے