شادی کا جھانسہ دے کر پونے کی نوجوان خاتون سے زیادتی،ملزم روشن نکم کے خلاف مقدمہ
جلگاؤں، 20 مئی (ہ س) جلگاؤں شہر میں ایک 23 سالہ نوجوان خاتون کو شادی کا جھوٹا وعدہ دے کر مختلف ہوٹلوں اور لاج میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے شادی پر اصرار کیے جانے کے بعد ملزم نے
شادی کا جھانسہ دے کر پونے کی نوجوان خاتون سے زیادتی،ملزم روشن نکم کے خلاف مقدمہ


جلگاؤں، 20 مئی (ہ س) جلگاؤں شہر میں ایک 23 سالہ نوجوان خاتون کو شادی کا جھوٹا وعدہ دے کر مختلف ہوٹلوں اور لاج میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے شادی پر اصرار کیے جانے کے بعد ملزم نے نہ صرف انکار کیا بلکہ وجہ پوچھنے پر اس کی مبینہ طور پر شدید پٹائی بھی کی۔اس معاملے میں جلگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن میں روشن مکیش نکم (33)، ساکن نمکھیڈی، جلگاؤں کے خلاف عصمت دری اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون پونے میں ملازمت کرتی ہے۔ شکایت کے مطابق مارچ 2024 سے 11 مئی 2026 کے درمیان روشن نکم نے محبت کا جھانسہ دے کر شادی کا وعدہ کیا اور اسی بہانے جلگاؤں شہر کے اسٹیشن روڈ علاقے میں واقع ایک لاج، ایم آئی ڈی سی علاقہ کے کُسُمبا ناکہ سمیت مختلف ہوٹلوں میں بار بار اس کا جنسی استحصال کیا۔کچھ دن قبل متاثرہ خاتون نے روشن نکم سے شادی کے لیے اصرار کیا، تاہم اس نے صاف انکار کر دیا۔ اسی دوران خاتون کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم کے دوسری لڑکی کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔

جب متاثرہ خاتون نے اس بارے میں روشن نکم سے جواب طلب کیا تو وہ مشتعل ہو گیا۔ الزام ہے کہ اس نے نہ صرف شادی سے انکار کیا بلکہ خاتون کی شدید پٹائی کرتے ہوئے اسے جسمانی اور ذہنی اذیت بھی دی۔ آخرکار مسلسل ہراسانی سے تنگ آ کر متاثرہ خاتون نے جلگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے روشن مکیش نکم کے خلاف عصمت دری اور مارپیٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande