
حیدرآباد ، 20 مئی (ہ س)۔ مقدس سفرِحج سے قبل عازمینِ حج اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور پڑوسیوں سے آپسی رنجشیں، شکوے، شکایات دورکر لیں۔ دشمنیوں کوختم کرلیں اوردلوں کو آپس میں جوڑ لیں۔ یہی پیغامِ مقدس حج ہے۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیرِ اہتمام حج ہائوز نامپلی میںمنگل 19 مئی کو عازمینِ حج کی وداعی تقریب کے موقع پرمولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین حج کمیٹی ، سیدعظمت اللہ حسین صدر نشین وقف بورڈ ، طاہر بن حمدان صدر نشین اردو اکیڈمی نے کیا۔ مولانا خسرو پاشاہ نے کہاکہ عازمین حج خوش نصیب ہیں کہ آپ کو مقدس سفر نصیب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام شافعی ؒفرماتے ہیں کہ وہ اپنی پیٹ کودیواروں سے رگڑ رگڑ کرچلتے تھے اور زمین کے بیچوں بیچ سے نہیں پر چلتے تھے۔ اس لیے کہ وہاں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قدمِ مبارک پڑے تھے۔ وہاں پرقدم پڑے تو گستاخی ہوگی۔ انہوں نے سعودی کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پرجے۔ اسنیھاجہ (آئی یف ایس ) ریجنل پاسپورٹ آفیسرحیدآباد نے کہا کہ مجھے اس مقد س جلسہ میں مدعوکرنے پر میں بہت خوش ہوں۔اُنہوں کہا کہ میں عازمین حج کیلئے مرکزی وزارت خارجی امورحکومت ہند سے خصوصی اجازت لیکر آج کی تاریخ تک خصوصی طورپر پاسپورٹ جاری کی ہوں۔ اُنہوں نے عازمین حج کو تین اہم خصوصی مشورے دئیے۔(1) سعودی عرب میں گرمی شدت کی ہے۔عازمین حج کے صحت پر اثرپڑسکتا ہے ۔اپنی صحت کا خاص رکھیں(2) جدہ میں انڈین حج مشن ہے وہاں ایک شکایتی آفسیرکو مقرر کیاگیا ہے۔اپ کی جو بھی شکایت ہوں ا ن سے رجوع کرسکتے ہیں۔(3) سعودی حکومت کے قوانین کی سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔اس موقع پرجے۔ اسینھاجہ(آئی ایف ایس) ریجنل پاسپورٹ آفیسرحیدرآباد نے عازمین حج کے 20 ویں قافلہ کو ہری جھنڈی دکھا کر وداع کیا۔
۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق