جدید اینستھیسیا تکنیکوں پر مبنی ورکشاپ منعقد
علی گڑھ, 20 مئی (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اینستھیسیالوجی و کریٹیکل کیئر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مناظر اطہرنے بھیم تال، اتراکھنڈ میں منعقدہ 14ویں یو کے آئیساکون اور اولین سینٹرل زون، یو پی یووائساکون کے دوران جد
جدید اینستھیسیا تکنیکوں پر مبنی ورکشاپ منعقد


علی گڑھ, 20 مئی (ہ س)جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اینستھیسیالوجی و کریٹیکل کیئر کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مناظر اطہرنے بھیم تال، اتراکھنڈ میں منعقدہ 14ویں یو کے آئیساکون اور اولین سینٹرل زون، یو پی یووائساکون کے دوران جدید اینستھیزیا تکنیکوں پر مبنی ایک عملی ورکشاپ میں لیڈ فیکلٹی اور ورکشاپ کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ یہ پروگرام آئی ایس اے بریلی کے زیراہتمام منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عنبر خان اور ڈاکٹر کلثوم عالم نے بطور شریک فیکلٹی ان کی معاونت کی۔

ورکشاپ میں کمپیوٹر کے ذریعے اینستھیسیا ادویات کی ہدفی ترسیل پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ سرجری کے دوران دوا کی درست مقدار یقینی بنائی جا سکے اور مریضوں کی حفاظت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ماحولیات دوست اینستھیسیا طریقوں پر بھی روشنی ڈالی گئی جن کا مقصد آپریشن تھیٹروں میں فضلہ کم کرنا اور کاربن اخراج میں کمی لانا ہے۔

ڈاکٹر مناظر اطہر نے کہا کہ اس ورکشاپ کے ذریعے نوجوان اینستھیسیالوجسٹس کو جدید اور پائیدار اینستھیسیا طریقوں کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔

شعبہ اینستھیسیالوجی و کریٹیکل کیئر کے چیئرمین پروفیسر حماد عثمانی نے ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات مریض دوست اور ماحولیات دوست اینستھیسیا طریقوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande