
علی گڑھ، 20 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کانفرنس ہال اور یونیورسٹی کے مرکز برائے تعلیم بالغاں میں نوجوانوں کی ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمز سے وابستگی کے موضوع پر ایک فوکس گروپ مباحثہ منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام لوک نیتی-سی ایس ڈی ایس اور بی بی سی کے مشترکہ ملک گیر تحقیقی منصوبے کا حصہ تھا۔ اس کا مقصد یہ جاننا ہے کہ نوجوان، خصوصاً یونیورسٹی کے طلبہ، یوٹیوب اور انسٹاگرام جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خبروں اور سوشل مواد کو کس طرح دیکھتے، سمجھتے اور اس سے وابستہ ہوتے ہیں۔
مباحثے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبہ نے شرکت کی، جبکہ نشست کی نظامت لوک نیتی-سی ایس ڈی ایس اور بی بی سی کی تحقیقی ٹیم سے وابستہ محققین نے کی۔پروگرام میں پروفیسر سنجے کمار، پروفیسر مرزا اسمر بیگ، ڈاکٹر مصعب احمد اور ڈاکٹر شمیم اختر، ڈائریکر، مرکز برائے تعلیم بالغاں سمیت تحقیقی ٹیم کے دیگر اراکین موجود تھے۔
شرکاء نے ڈیجیٹل نیوز کے استعمال سے متعلق اپنے تجربات بیان کئے، جن میں کریئیٹر مواد، یوٹیوب شارٹس، انسٹاگرام انفلوئنسرز، میم پیجز اور سوشل میڈیا پر مبنی حالات حاضرہ کے مواد زیر بحث آئے۔ اس موقع پر بی بی سی کے ڈیجیٹل نیوز مواد پر طلبہ کے تاثرات اور جدید میڈیا پلیٹ فارمز سے ان کی توقعات پر بھی گفتگو کی گئی
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ