ناگپور میں اینٹوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے تین مزدور ہلاک
ناگپور، 20 مئی (ہ س)۔ ناگپور ضلع کے ایشاپور گاؤں کے قریب ناساونیر روڈ پر بدھ کی صبح اینٹوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین مزدور ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کاٹول پولیس اسٹیشن ک
Accident Maha Nagpur


ناگپور، 20 مئی (ہ س)۔ ناگپور ضلع کے ایشاپور گاؤں کے قریب ناساونیر روڈ پر بدھ کی صبح اینٹوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں تین مزدور ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کاٹول پولیس اسٹیشن کے ایک افسر کے مطابق ٹرک کھاپا سے میواڑ کی جانب جا رہا تھا۔ ٹرک کے کیبن میں چھ مزدور سو رہے تھے۔ٹرک جیسے ہی ایشاپور گاؤں کے قریب پہنچا، اچانک ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور ٹرک الٹ گیا۔اس حادثے میں سنجے کنہیرے، لیلا دھر والولکر اور اجیت بھلاوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ راجیندر راج گرو، ہیم راج کنہیرے اور سبھاش دھروے زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی مزدوروں کا علاج قریبی اسپتال میں جاری ہے، جبکہ پولیس فرار ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande