
سرینگر، 20 مئی (ہ س)۔جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو چار آئی پی ایس افسران کو انچارج انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کے طور پر تعینات کرنے کا حکم دیا۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ 20 مئی 2026 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 298-ہوم کے مطابق یہ فیصلہ انتظامیہ کے مفاد میں کیا گیا ہے۔جن افسران کو انچارج آئی جی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ان میں شکتی کمار پاٹھک، آئی پی ایس، اس وقت ڈائریکٹر اے سی بی کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد حسیب مغل، آئی پی ایس، ڈی آئی جی ٹریفک جموں، شیخ جنید محمود، آئی پی ایس، ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر، اور شاہد مہراج راتھر، آئی پی ایس، ڈائریکٹر پولیس ٹیلی کام، جے اینڈ کے شامل ہیں۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ افسران کی تعیناتی کے احکامات الگ سے جاری کیے جائیں گے۔ یہ حکم حکومت کے پرنسپل سکریٹری، محکمہ داخلہ چندراکر بھارتی آئی اے ایس نے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم سے جاری کیا ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir