
سرینگر، 20 مئی (ہ س)۔حکام نے بتایا کہ نورباغ کے مبارک کالونی علاقے میں ایک 15 سالہ لڑکی مردہ پائی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت مبارک کالونی نورباغ کی رہائشی کے طور پر ہوئی ہے اور وہ اپنے گھر میں لٹکی ہوئی ملی۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir