جموں و کشمیر میں آئندہ چند دنوں تک موسم غیر مستحکم رہے گا
جموں, 02 مئی (ہ س)جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا ۔وہیں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں تک موسم غیر مستحکم رہے گا اور مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیا
Weather new


جموں, 02 مئی (ہ س)جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا ۔وہیں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں تک موسم غیر مستحکم رہے گا اور مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق 2 مئی کو بیشتر مقامات پر دوپہر کے اوقات میں ہلکی بارش اور گرج چمک متوقع ہے، جس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 3 اور 4 مئی کو موسم عمومی طور پر ابر آلود رہے گا اور کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ کے مطابق 5 مئی کو بھی چند مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے، جبکہ 6 سے 9 مئی کے دوران موسم میں بہتری آنے اور بیشتر وقت خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان برقرار رہے گا۔مزید کہا گیا ہے کہ 10 سے 12 مئی کے دوران موسم زیادہ تر خشک رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر دوپہر کے وقت ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے وسطی و شمالی کشمیر اور جموں خطے کے بعض علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے 3 اور 4 مئی کو دوپہر سے شام تک کشتی رانی اور شکارہ سرگرمیاں معطل رکھنے کی ہدایت دی ہے۔شہریوں کو کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ کسانوں کو 3 سے 5 مئی کے دوران زرعی سرگرمیاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande