چینی صدر نے ایران کو فوجی سازوسامان نہ بھیجنے کا عہد کیا ہے: ٹرمپ کا اعلان
بیجنگ،15مئی (ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے اور عہد کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی مدد کے لیے فوجی سازوسامان نہیں بھیجیں گے۔بیجنگ
چینی صدر نے ایران کو فوجی سازوسامان نہ بھیجنے کا عہد کیا ہے: ٹرمپ کا اعلان


بیجنگ،15مئی (ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے اور عہد کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی مدد کے لیے فوجی سازوسامان نہیں بھیجیں گے۔بیجنگ میں شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد ٹرمپ نے فوکس نیوز کے پروگرام ہینیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہانہوں نے کہا کہ وہ فوجی سازوسامان فراہم نہیں کریں گے، انہوں نے اس بات پر بہت زور دیا۔

امریکی صدر نے چینی صدر کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں اور انہوں نے کہا اگر میں کسی بھی قسم کی مدد کر سکتا ہوں، تو میں مدد کرنا چاہوں گا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ نے بیجنگ میں دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی سربراہی ملاقات کے دوران چینی صدر کے ساتھ ایران کے ساتھ جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق تناو¿ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ مارکو روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ نے تہران سے نمٹنے کے لیے چین سے مدد نہیں مانگی۔روبیو نے جمعرات کو این بی سی نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی فریق نے آبنائے ہرمز کو عسکری رنگ دینے یا اس میں جہاز رانی پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور یہ موقف امریکی ویڑن کے مطابق ہے۔ یہ سربراہی ملاقات ان توقعات کے درمیان ہوئی ہے کہ ٹرمپ بیجنگ پر ایران کے ساتھ امریکہ-اسرائیل تصادم کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کے لیے دباو¿ ڈالیں گے۔ خاص طور پر دنیا کے اہم ترین تیل کے راستوں میں سے ایک میں تناو¿ کے نتیجے میں عالمی توانائی کی سپلائی میں خلل اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تصادم کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔

تاہم روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن نے چین سے کچھ نہیں مانگا۔ ہمیں ان کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ اگرچہ انہوں نے اعتراف کیا کہ تیل کی قیمتوں میں عالمی اضافہ امریکی معیشت کو متاثر کر رہا ہے جیسا کہ یہ دوسرے ملکوں کو بھی زیادہ بڑے پیمانے پر متاثر کر رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ٹرمپ اور شی جن پنگ ایرانی مسئلے پر مشترکہ بنیاد تک پہنچ گئے۔ اس میں چین نے تہران کے ایٹمی ہتھیار رکھنے کی مخالفت کی تصدیق کی اور گزشتہ فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande