
ریاستی حکومت سے راجستھان کی طرز پر پنشن نافذ کرنے کا مطالبہناندیڑ، 15 مئی (ہ س) رکن اسمبلی بالاجی کلیانکر کی رہنمائی میں “سنگھرش مہاراشٹر ایس ٹی ریٹائرڈ ایمپلائز یونین” کے نمائندوں نے ممبئی میں وزارت میں ٹرانسپورٹ وزیر اور ایس ٹی مہامںڈل کے صدر پرتاپ راؤ سرنائک سے ملاقات کرکے راجستھان حکومت کی طرز پر پنشن نافذ کرنے کے سلسلے میں تفصیلی تجویز پیش کی ہے۔اس موقع پر ریٹائرڈ افسران اور ملازمین کو ایک سال کے لیے مفت سفری پاس فراہم کرنے پر پرتاپ سرنائک کا استقبال کیا گیا اور انہیں خصوصی یادگاری نشان بھی پیش کیا گیا۔
تنظیم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ راجستھان حکومت جس طرح اپنے ریاستی ٹرانسپورٹ ملازمین کو پنشن فراہم کرتی ہے، اسی طرز پر مہاراشٹر حکومت بھی ایس ٹی ملازمین اور افسران کے لیے پنشن اسکیم نافذ کرے۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ ایس ٹی ملازمین کو سال بھر کے لیے دیے گئے مفت پاس کو تمام بسوں میں نافذ کرنے کی اجازت دینے کے مطالبے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر تنظیم کے صدر ایس این امبیکر، جنرل سکریٹری ڈی اے لپنے پاٹل، کارگزار صدر ڈاکٹر پی این پاٹل، صاحب راؤ نکم، شمالی مہاراشٹر کے صدر ہری بھاؤ ویوہارے، مراٹھواڑہ ریجنل سکریٹری وویک چودھری سمیت سریش پوار، گنگادھر بودھنکر، بی جی سیلم، ڈی بی گھوربانڈ، ایس جی بڑھئے (وردھا صدر) اور پی کے دیشمکھ (ادگیر) سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے