وزیر اعلیٰ نے کرکٹر ایشان کشن کو 1 کروڑ روپے کا چیک اور شال پیش کر کے اعزاز سے نوازا
پٹنہ، 15 مئی(ہ س)۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واقع اپنے دفتر احاطہ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں فاتح ہندوستانی ٹیم میں اپنی شاندار کارکردگی سے بہار کا سر فخر سے بلند کرنے والے ایشان کشن کو 1 کروڑ روپے کا چیک،مومینٹو
وزیر اعلیٰ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں فاتح ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن ایشان کشن کو 1 کروڑ روپے کا چیک اور شال پیش کر کے اعزاز سے نوازا


پٹنہ، 15 مئی(ہ س)۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واقع اپنے دفتر احاطہ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں فاتح ہندوستانی ٹیم میں اپنی شاندار کارکردگی سے بہار کا سر فخر سے بلند کرنے والے ایشان کشن کو 1 کروڑ روپے کا چیک،مومینٹو اور شال دے کر اعزاز سے نوازا۔وزیر اعلیٰ نےایشان کشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے کرکٹر ایشان کشن نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میری نیک خواہشات ہیں کہ وہ مستقبل میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے نئے ریکارڈ قائم کریں اور ملک کی شان میں اضافہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہار کے بچوں کے لیے ایک تحریک ہیں۔ ہم ان کے روشن مستقبل کی دعا کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری پرتیئے امرت، محکمہ کھیل کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر بی راجندر، وزیر اعلیٰ کے اوایس ڈی ڈاکٹر گوپال سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری سنجے کمار سنگھ، بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رویندرن شنکر کے علاوہ دیگر سینئر افسران اور کرکٹر ایشان کشن کے کی فیملی کے اراکین بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande