رامیشورم مندر میں لڈو گھوٹالہ: مفت کا پرساد بیچ کر 3.40 کروڑ روپے کا فراڈ، چھ ملازمین معطل۔
رامناتھ پورم، 15 مئی (ہ س)۔ارولمگو رام ناتھ سوامی مندر میں مبینہ طور پرمفت لڈو پرساد کو غیر قانونی طور پر فروخت کرکے عقیدت مندوں کو 3.4 کروڑ روپے سے زیادہ کا دھوکہ دینے کے الزام میں مندر انتظامیہ نے ایک جونیئر اسسٹنٹ سمیت چھ ملازمین کو معطل کر دیا
فراڈ


رامناتھ پورم، 15 مئی (ہ س)۔ارولمگو رام ناتھ سوامی مندر میں مبینہ طور پرمفت لڈو پرساد کو غیر قانونی طور پر فروخت کرکے عقیدت مندوں کو 3.4 کروڑ روپے سے زیادہ کا دھوکہ دینے کے الزام میں مندر انتظامیہ نے ایک جونیئر اسسٹنٹ سمیت چھ ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔

یہ معاملہ گزشتہ مارچ میں اس وقت سامنے آیا جب مندر کے جوائنٹ کمشنر سیلتورئی نے لڈو پرساد کی تیاری اور آمدنی اور اخراجات کے کھاتوں کا اچانک معائنہ کیا۔ تحقیقات میں کئی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرساد کی تیاری اور فروخت کے انچارج جونیئر اسسٹنٹ کے پنچمورتی نے مفت تقسیم کرنے کے لیے لڈو کی تعداد کی کم اطلاع دی اور انہیں غیر قانونی طور پر اسٹالوں کے ذریعے فروخت کیا۔ اس کے نتیجے میں بڑی رقم جمع ہوئی۔ اس کے بعد متعلقہ ملازمین اور دیگر عملے سے بار بار پوچھ گچھ کی گئی۔ تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی کہ جونیئر اسسٹنٹ کے پنچمورتی کی قیادت میں ملازمین کا ایک گروپ طویل عرصے سے اس گھوٹالے کو انجام دے رہا تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق باہر کے بازار سے بڑے پیمانے پر خام مال خرید کر غیر قانونی طور پر لڈو تیار کیے جاتے تھے اور مندر کے احاطے میں کاونٹر کے ذریعے عقیدت مندوں کو فروخت کیے جاتے تھے۔

حکام کے مطابق سال 2023 سے فروری 2026 تک تقریباً 11 لاکھ 40 ہزار لڈو غیر قانونی طور پر تیار کرکے فروخت کیے گئے، جس سے تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ 65 ہزار روپے کادھوکہ دیا گیا۔

اس معاملہ میں چھ لوگوں کو معطل کر دیا گیا ہے، جن میں جونیئر اسسٹنٹ کے. پنچمورتی، لاونیا، امبیکا، ٹکٹ بیچنے والی سیلوی، اور ملازمین شیو نیشوری اور وکرم شامل ہیں۔ معطلی کے احکامات مندر کے جوائنٹ کمشنر سیلتورئی نے جاری کیے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مندر انتظامیہ رامیشورم کے مشہور رامناتھ سوامی مندر میں پرساد کی فروخت 2019 سے چلا رہی ہے۔ اس کے بعد-24 2023 مالی سال میں، قانون ساز اسمبلی کے تحت روزانہ عقیدت مندوں کو مفت لڈو پرساد تقسیم کرنے کے لیے ایک اسکیم شروع کی گئی جو ابھی جاری ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande