شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں بہتری
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں بہتری نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی معمولی مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ حالانکہ بازار کھلتے
شیئر بازار میں تیزی کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں بہتری

نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی معمولی مضبوطی کے ساتھ ہوئی۔ حالانکہ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کچھ دیر کے لیے گر کر سرخ نشان میں بھی آئے، لیکن اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا۔ خریداری کی حمایت سے ان دونوں انڈیکس نے بحالی کر کے دوبارہ سبز نشان میں اپنی جگہ بنا لی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.46 فیصد اور نفٹی 0.52 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

آج صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ٹی ایم پی وی، انفوسس، ٹیک مہندرا، کول انڈیا اور ٹی سی ایس کے شیئر 5.28 فیصد سے لے کر 2.01 فیصد تک کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ہنڈالکو انڈسٹریز، ریلائنس انڈسٹریز، ایٹرنل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور اڈانی انٹرپرائزز 1.89 فیصد سے لے کر 1.03 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,618 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,479 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,139 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 21 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب نو شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 36 شیئر سبز نشان میں اور 14 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 98.38 پوائنٹس کی معمولی مضبوطی کے ساتھ 75,497.10 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے یہ انڈیکس گر کر سرخ نشان میں 75,251.15 پوائنٹس کی سطح تک آگیا۔ اس کے فوراً بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے سینسیکس کی چال میں تیزی آگئی۔ حالانکہ وقفے وقفے سے فروخت کے معمولی جھٹکے بھی لگتے رہے۔ اس کے باوجود اس انڈیکس کی رفتار مسلسل برقرار رہی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 345.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 75,744.17 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 41.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 23,731.40 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے یہ انڈیکس پھسل کر سرخ نشان میں 23,663.35 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے فوراً بعد خریداروں نے مورچہ سنبھال لیا اور خریداری شروع کر دی۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی تھوڑی دیر میں ہی ریکور کر کے سبز نشان میں پہنچ گیا۔ حالانکہ اس انڈیکس کو بیچ بیچ میں منافع وصولی کی وجہ سے فروخت کے معمولی جھٹکوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس کے باوجود اس کی رفتار مسلسل برقرار رہی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 123.50 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 23,813.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande