دو دن کی تیزی کے بعد گراوٹ کے ساتھ بندہوا شیئر بازار،سرمایہ کاروں کا 1.68لاکھ کروڑ کا خسارہ
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ لگاتار دو دن کی مضبوط تجارت کے بعد آج گھریلو شیئر مارکیٹ گراوٹ کا شکارہو گئی۔ کاروبار کا آغاز معمولی اضافے سے ہوا۔ کاروبار کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران مارکیٹ میں تیزی رہی، لیکن جیسے جیسے دن چڑھتا گیا، فروخت کا دباو¿ بڑھتا گ
دو دن کی تیزی کے بعد گراوٹ کے ساتھ بندہوا شیئر بازار،سرمایہ کاروںکو لگا1.68لاکھ کروڑ کا خسارہ


نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ لگاتار دو دن کی مضبوط تجارت کے بعد آج گھریلو شیئر مارکیٹ گراوٹ کا شکارہو گئی۔ کاروبار کا آغاز معمولی اضافے سے ہوا۔ کاروبار کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران مارکیٹ میں تیزی رہی، لیکن جیسے جیسے دن چڑھتا گیا، فروخت کا دباو¿ بڑھتا گیا۔ ٹریڈنگ کے پہلے دو گھنٹے کے بعد، صبح 11 بجے سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس میں اتار چڑھاو¿ آنا شروع ہوا۔فروخت کے دباو¿میں سینسیکس دن کے اوپر کی سطح سے730پوائنٹ سے زیادہ گر گیا۔ اسی طرح نفٹی دن کی بلند ترین سطح سے تقریباً 230 پوائنٹس نیچے گر گیا۔ دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.21 فیصد اور نفٹی 0.19 فیصدکی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن کے کاروبار کے دوران آئی ٹی، فارماسیوٹیکل اور ایف ایم سی جی سیکٹرز کے شیئرز میں خرید و فروخت ہوئی۔ اسی طرح آٹوموبائل اور ٹیک انڈیکس بھی سبز رنگ میں مضبوطی سے بند ہوئے۔ دوسری جانب پبلک سیکٹر انٹرپرائزز، انرجی اور بینکنگ سیکٹرز کے شیئرز میں فروخت کا دباو¿ رہا۔ اسی طرح آئل اینڈ گیس، کنزیومر ڈور ایبلز اور کیپٹل گڈز کے انڈیکس بھی سرخ نشان پر بند ہوئے۔ وسیع بازار میں آج عام فروخت کا دباو¿ بھی رہا، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.45 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، سمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.61 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔

شیئر مارکیٹ میں آج کی کمزوری کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو اپنی دولت میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 460.55 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) تک گر گئی۔ گزشتہ کاروباری دن، جمعرات کو، ان کا بازار سرمایہ 462.23 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت میں تقریباً 1.68 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔دن کی تجارت کے دوران این ایس ای پر 2,930 شیئر کی سرگرمی سے تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,016 سبز رنگ میں بند ہوئے، فائدہ کے ساتھ، جب کہ 1،914 سرخ رنگ میں بند ہوئے، نقصانات کے ساتھ۔ اسی طرح سینسیکس کے 30 شیئرز میں سے 14 بڑھے اور 16 نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ 50 نفٹی شیئرز میں سے 22 سبز اور 28 سرخ رنگ میں بند ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande