پی جی اے چیمپئن شپ 2026: اسکاٹی شیفلر سمیت سات کھلاڑیپہلے راونڈ کے بعد مشترکہ برتری پر
نیو ٹاؤن اسکوائر (پنسلوانیا)، 15 مئی (ہ س)۔ پی جی اے چیمپئن شپ 2026 کے پہلے راؤنڈ میں دنیا کے نمبر 1 گولفر اسکاٹی شیفلر سمیت سات کھلاڑی مشترکہ طور پر سر فہرست مقام پر رہے۔ تمام کھلاڑیوں نے جمعہ کو گولف کلب میں کھیلے جانے والے پروقار ٹورنامنٹ میں
Sports-Golf-PGAChampionship-Scottie-Scheffler


نیو ٹاؤن اسکوائر (پنسلوانیا)، 15 مئی (ہ س)۔ پی جی اے چیمپئن شپ 2026 کے پہلے راؤنڈ میں دنیا کے نمبر 1 گولفر اسکاٹی شیفلر سمیت سات کھلاڑی مشترکہ طور پر سر فہرست مقام پر رہے۔ تمام کھلاڑیوں نے جمعہ کو گولف کلب میں کھیلے جانے والے پروقار ٹورنامنٹ میں 3-انڈر 67 کا اسکور بنایا۔

شیفلر مارٹن کیمر، ایلڈرچ پوٹگیٹر، اسٹیفن جیگر، من وو لی، ریو ہساٹسون اور ایلکس اسمالی بھی مشترکہ طور پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ یہ 1969 کے بعد پہلی بار کسی بڑی چیمپئن شپ میں پہلے راؤنڈ کے بعد اتنی بڑی مشترکہ برتری دیکھی گئی ہے۔

مشکل موسمی حالات ، تیز ہواؤں اور ڈھلوان سبزے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اہم چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے راؤنڈ کے بعد، 48 کھلاڑی لیڈ سے صرف تین شاٹس پیچھے رہے ، جس سے ٹورنامنٹ انتہائی کھلا نظر آ رہا ہے ۔

اسکاٹی شیفلر نے اپنی کارکردگی کے دوران دو لمبے برڈی پٹ لگائے اور 17 ویں ہول پر برابری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم، انہوں نے مذاقیہ انداز میں کہا، ”جب چھ دوسرے کھلاڑی آپ کے ساتھ برابری پر ہوں، تو کیا اسے واقعی برتری کہا جا سکتا ہے؟“

سب سے بڑا تعجب سابق فرانسیسی پی جی اے چیمپئن مارٹن کیمر تھے، جو اس وقت لیو گولف کے ساتھ ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب وہ کسی میجر میں ٹاپ کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ میں نظر آئے ۔

پیٹرک ریڈ پہلے راونڈ میں بغیر کوئی بوگی لگائے 68 کے اسکور پر رہے ۔ ان کے ساتھ زینڈر شافلے اور شین لاری بھی ایک شاٹ پیچھے ہیں۔

کیریئر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کی کوشش میں جارڈن اسپیتھ نے آخری تین ہول میں دو بوگی کرکے 69 کا اسکور بنایا ۔ وہیں جان رہم نے شاندار ایگل اور برڈی کی مدد سے واپسی کرتے ہوئے 69کا کارڈ کھیلا۔

ماسٹرز چیمپئن روری میکلرائے کا دن مایوس کن رہا، انہوں نے فائنل فور ہولز میں لگاتار چار بوگی کیں اور 74 کے اسکور کے ساتھ پہلا راؤنڈ ختم کیا۔

وہیں برائسن ڈیشامبے نے بھی جدوجہد کی،انہوں نے 76 کا اسکور بنایا اور اب کٹ میں جگہ ببنانے کے لیے انہیں اگلے راؤنڈ میں بہتر کارکردگی کی ضرورت ہوگی۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ مزید سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande