فیفا ورلڈ کپ 2026: جاپان کی ابتدائی ٹیم کا اعلان، میتوما اور مینامینو ٹیم سے باہر
ٹوکیو، 15 مئی (ہ س)۔ جاپان نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی ابتدائی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب اسٹار ونگرکاوورو میتوما چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ تجربہ کار فارورڈ تاکومی مینامینو کوبھی ٹیم میںجگہ
Sports-Football-Japansquad-FIFAW2026


ٹوکیو، 15 مئی (ہ س)۔ جاپان نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی ابتدائی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب اسٹار ونگرکاوورو میتوما چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ تجربہ کار فارورڈ تاکومی مینامینو کوبھی ٹیم میںجگہ نہیں مل سکی ہے ۔

جاپان کے ہیڈ کوچ ہاجیمے موریاسو نے جمعے کو ٹوکیو میں ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میتوما ہیمسٹرنگ کی انجری سے وقت پر ٹھیک نہیں ہوں گے۔ 28 سالہ نوجوان کو گزشتہ ہفتے وولوز کے خلاف برائٹن کی 3-0 سے پریمیئر لیگ کی جیت کے دوران چوٹ لگی تھی۔

کوچ موریاسو نے کہا”میڈیکل ٹیم نے اندازہ لگایا ہے کہ ان کا ٹورنامنٹ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہونے کا امکان نہیں ہے“۔وہیں، موناکو کے فارورڈ ٹاکومی مینامینو بھی دسمبر میں اپنے بائیں گھٹنے کے اینٹریئر کروسیٹ لیگامینٹ (اے سی ایل ) میں شدید چوٹ کا شکار ہونے کے بعد میدان سے باہر ہیں۔

جاپان کو ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں ہالینڈ، سویڈن اور تیونس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹیم 14 جون کو آرلنگٹن، ٹیکساس میں ہالینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔میتوما جاپان کے اہم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے مارچ میں ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف دوستانہ میچ میں فاتحانہ گول کیا تھا۔ انہوں نے 2022 کے ورلڈ کپ میں جرمنی اور اسپین کے خلاف جاپان کی تاریخی جیت میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

جون 2024 سے جاپان کے لیے نہ کھیلنے کے باوجود چوٹ سے دوچار ایجیکس کے ڈیفینڈر تاکیہیرو تومیاسو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کرسٹل پیلس کے ڈائچی کامدا، لیور پول کے واتارو اینڈو اور ریئل سوسائڈاد کے تاکیفوسا کوبو کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

وولفسبرگ کے نوجوان کھلاڑی کینٹو شیوگائی کو بھی پہلی بار ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے مارچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا۔

جاپان کی ابتدائی ٹیم

گول کیپرز: زیون سوزوکی، کیسوکے اوساکو، ٹوموکی ہائیکاوا

ڈیفینڈر: یوتو ناگاتومو، شوگو تانیگوچی، کو ایتاکورا، سویوشی وتنابے، تاکیہیرو ٹومیاسو، ہیروکی ایتو، آیومو سیکو، یوکیناری سوگاوارا، جننوسوکے سوزوکی

مڈ فیلڈرز/فارورڈ: واتارو اینڈو، جونیا ایتو، ڈائیچی کامادا، کوکی اوگاوا، ڈیزن مائیدا، رِتسو دوآن، ایاسے اوئدا، آوو تناکا، کیئتو ناکامورا، کائشو سانو، تاکیفوسا کوبو، یوئتو سوزوکی، کینٹو شیوگائی، کیئسوکے گوٹو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande