مسلسل پانچویں شکست کے باوجود پلے آف کی امیدیں برقرار، بقیہ دونوں میچ جیتنا ہوں گے: بریڈ ہیڈن
دھرم شالہ، 15 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کو ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے خلاف ایک ہائی - اسکورنگ مقابلے میں قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہیڈن نے ان کی پلے آف کی امیدوں کے با
Sports-Cricket-IPL2026-BradHaddin-PBKS


دھرم شالہ، 15 مئی (ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کو ممبئی انڈینز (ایم آئی) کے خلاف ایک ہائی - اسکورنگ مقابلے میں قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہیڈن نے ان کی پلے آف کی امیدوں کے بارے میں مثبت نقطہ نظر برقرار رکھا ہے۔

دھرم شالہ کے ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 200/8 کا مضبوط اسکور بنایا۔ ابتدائی جھٹکے کے بعد، نچلے آرڈر کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں کھیلا اور ٹیم کو مسابقتی ٹوٹل تک پہنچا دیا۔ تاہم ممبئی انڈینز نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر کے میچ جیت لیا۔ یہ پنجاب کی مسلسل پانچویں شکست تھی لیکن ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔

میچ کے بعد اسسٹنٹ کوچ بریڈ ہیڈن نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلے بازوں نے مشکل حالات میں اچھی جدوجہد کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا، ”میں نے سوچا کہ جس طرح سے ہم اس اسکور تک پہنچے، وہ شاندار تھا۔ ممبئی نے شروع میں اچھی گیند بازی کی، لیکن آخری اوورز میں ہمارے بلے بازوں نے شاندار ہٹنگ کی ، ہم نے سوچا کہ یہ ایک جیتنے والا اسکور ہے۔ ہم نے میچ کافی دیر تک اپنے کنٹرول میں رکھا، لیکن تلک ورما نے بہت ہی خاص اننگز کھیلی۔ ان کی بیٹنگ شاندار تھی اور اس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔“

ہیڈن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے اس مرحلے پر دباؤ فطری ہے اور ٹیم کو بڑے مواقع پر بہتر کارکردگی دکھانا سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا، ”پورا ٹورنامنٹ دباؤ سے بھرا ہوا ہے اور یہ ہی آئی پی ایل کرکٹ کا اصل چیلنج ہے، آپ کو بڑے لمحات اور دباو¿ کو سنبھالنے کے قابل ہونا پڑے گا۔ ڈریسنگ روم ہار سے مایوس ہے، لیکن اس میچ سے بہت سے مثبت چیزیں لینے کو ہیں۔ اب یہ ضروری ہے کہ ہم مضبوط واپسی کریں۔“

انہوں نے موجودہ سیزن میں بیٹنگ کے بدلتے ہوئے معیارات کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم کے ہر کھلاڑی پر مکمل اعتماد ہے، اس سیزن میں بلے بازوں کی پاور ہٹنگ مختلف سطح پر ہے، پہلے 200 رن کو بہت بڑا اسکور سمجھا جاتا تھا لیکن اب ٹیمیں اس طرح کے اسکور سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ ہمیں صرف اپنی رفتار بحال کرنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ ہم نے شروع میں کیا تھا۔

پلے آف کی دوڑ پر بات کرتے ہوئے ہیڈن نے واضح طور پر کہا کہ ٹیم کی قسمت اب بھی اس کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”سب سے بڑی مثبت بات یہ ہے کہ ہمارے پاس ابھی دو میچ باقی ہیں اور ہماری قسمت ہمارے اپنے ہاتھ میں ہے، اس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔ ہمیں اپنے باقی دونوں میچ جیتنے ہوں گے ۔ یہی آسان سچائی ہے۔ ہم اس شکست کا جلد جائزہ لیں گے اور اگلے میچ کی تیاری کریں گے۔“

پنجاب کنگز اب 17 مئی کو دھرم شالہ میں رائل چیلنجرز بنگلورو ( آر سی بی ) کے خلاف گھریلو مہم کا آخری میچ کھیلے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande