
رومانیہ، 15 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے نوجوان گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانندنے سپر شطرنج کلاسک رومانیہ کے پہلے راؤنڈ میں فرانس کے علیرضا فیروزجا کے خلاف سخت مقابلے میں ڈرا کھیلا۔ گرینڈ شطرنج ٹور کے پہلے کلاسیکل ٹورنامنٹ میں کھیلا گیا یہ مقابلہ کافی سنسنی خیز رہا ۔
سیاہ مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے فیروز جا نے ابتدائی مراحل میں کوئین گیمبٹ ڈیکلائنڈ اوپننگ کو اپنایا۔ ابتدائی مراحل میں چھوٹے مہروں کے کئی معمولی تبادلے کے بعد، میچ ڈرا کی طرف بڑھتا ہوا دکھائی دیا، لیکن پرگیانانندنے ایک پیچیدہ پوزیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے فیروزجا کو ایک مضبوط سینٹر کے بدلے کوئن سائڈ سے جڑے ہوئے پیادوں کو لے جانے دیئے۔
درمیانی کھیل میں، فیروز جا نے شاندار چالیں چلائیں اور ہندوستانی کھلاڑی کے کنگ سائڈ پر دباو¿ بنا دیا۔ تاہم، پوزیشن اتنی پیچیدہ تھی کہ دونوں کھلاڑیوں کے لیے بہترین چالیں تلاش کرنا آسان نہیں تھا۔
35 ویں چال پر ایک غلطی کے بعد مقابلہ رک گیا اور پیادوں کے اختتامی کھیل میں پہنچ گیا، جہاں پرگیانانند ایک پیادہ پیچھے ہونے کے باوجود ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔ میچ بالآخر 60 چالوں کے بعد برابری پر ختم ہوا۔
دیگر میچوں میں فرانس کے میکسم واسچیئر-لاگریو اور نیدرلینڈ کے انیش گیری کے درمیان میچ بھی ڈرا پر ختم ہوا۔ گیری نے کئی مواقع پر برتری حاصل کی، لیکن انہیں محفوظ کھیلتے ہوئے 32 چالوں میں ڈرا قبول کرنا پڑا۔
رومانیہ کے ڈیاک بوگدان -ڈینیئل نے عالمی چیمپیئن شپ کے چیلنجر زاووخیر سِنداروف کے خلاف آسان ڈرا حاصل کیا جب کہ امریکہ کے فابیانو کرووآنا اور نیدرلینڈ کے جارڈن وین فاریسٹ کے درمیان میچ بھی برابری پر ختم ہوا۔
دن کا پانچواں میچ جو امریکہ کے ویسلے سو اور جرمنی کے ونسنٹ کیمر کے درمیان کھیلا گیا، 56 چالوں کے بعد ڈرا پر ختم ہوا۔ اس طرح پہلے راو¿نڈ کے تمام میچ ڈرا ہوئے۔
10 کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے جانے والے اس نو راو¿نڈ ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 350,000 امریکی ڈالر ہے جس کے فاتح کو 100,000 امریکی ڈالر ملیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد