ریونت ریڈی کے قافلہ کی گاڑیوں کی تعداد میں کمی کا امکان
حیدرآباد، 14 مئی (ہ س)۔ ملک میں ایندھن بچاؤ مہم کے تحت وزیراعظم سے لے کرگورنرس اور مرکزی وزراء کی جانب سے گاڑیوں کے قافلہ میں کمی کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اِسی تسلسل کے تحت وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے بھی اپنے قافلہ کی گاڑیوں کی تعداد میں ک
ریونت ریڈی کے قافلہ کی گاڑیوں کی تعداد میں کمی کا امکان


حیدرآباد، 14 مئی (ہ س)۔ ملک میں ایندھن بچاؤ مہم کے تحت وزیراعظم سے لے کرگورنرس اور مرکزی وزراء کی جانب سے گاڑیوں کے قافلہ میں کمی کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اِسی تسلسل کے تحت وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے بھی اپنے قافلہ کی گاڑیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ نریندر مودی نے سیاسی قائدین اورعوام سے اپیل کی ہے کہ ایندھن کا استعمال کم کرنے کے لئے گاڑیوں سے سفرسے گریز کریں۔ تلنگانہ گورنر شیو پرتاپ شکلا کے بعد وزیراعلی ریونت ریڈی نے بھی گاڑیوں کی تعداد میں کمی کی ہدایت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلی آفس کے عہدیداروں کو اِس سلسلہ میں فیصلہ کرنے کی ذمہ داری دی گئی جو سکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے گاڑیوں کی تعداد کا تعین کریں گے۔ شہر میں وزیراعلی کے قافلہ میں محض 2 تا 3 گاڑیوں کورکھا جائے گا۔ شہر کے باہر سڑک کے راستہ سفر کی صورت میں گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے تاہم شہر میں سفر کے دوران قافلہ کم گاڑیوں پر مشتمل رہے گا۔ کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے بھی گاڑیوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande