راجہ شیواجی کاباکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ جاری۔
رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا کا تاریخی ڈرامہ راجہ شیواجی کاباکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ جاریہے۔ یکم مئی کو ریلیز ہونے والی اس مراٹھی فلم نے 14 دن مکمل کر لیے ہیں اور مراٹھی سنیما میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم نے اب تک ایک اندازے کے
شیوا


رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا کا تاریخی ڈرامہ راجہ شیواجی کاباکس آفس پر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ جاریہے۔ یکم مئی کو ریلیز ہونے والی اس مراٹھی فلم نے 14 دن مکمل کر لیے ہیں اور مراٹھی سنیما میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ فلم نے اب تک ایک اندازے کے مطابق 90.10 کروڑ کی کمائی کی ہے، جس سے یہ اب تک کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مراٹھی فلم بن گئی ہے۔ فلم کو شائقین کی جانب سے زبردست حوصلہ افزائی مل رہی ہے اور خاص طور پر مہاراشٹر میں اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ساکنلک کی ایک رپورٹ کے مطابق، فلم نے ریلیز کے 14ویں دن 1.90 کروڑ کا بزنس کیا۔ اس میں ہندی ورژن سے 50 لاکھ اور مراٹھی ورژن سے 1.40 کروڑ شامل ہیں۔ اس طرح اب تک فلم کا کل خالص مجموعہ 76.95 کروڑ تک پہنچ گیاہے۔ تاریخی کہانی، شاندار پریزنٹیشن اور مضبوط اسٹار کاسٹ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ فلم تھیٹرز میں اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھے۔

’راجہ شیواجی‘ نے کمائی کے معاملے میں کئی بڑی مراٹھی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ان میں ویدا ،بیپن بھاری دیوا ،نٹ سمراٹ، ،لائی بھاری ،پون کھنڈ اور ٹھاکرے جیسی فلمیں شامل ہیں۔ اب، فلم کا اگلا ہدف مراٹھی سنیما کی سب سے بڑی بلاک بسٹر، سیراٹ کا ریکارڈ توڑنا ہے، جس نے دنیا بھر میں تقریباً 110 کروڑ روپے کمائے۔ رتیش دیش مکھ کے ساتھ اس فلم میں جنیلیا ڈی سوزا، سنجے دت، ابھیشیک بچن اور ودیا بالن بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande