مدھیہ پردیش میں پٹرول اور ڈیزل 3 روپے مہنگا، بھوپال اور اندور میں پٹرول 109 روپے سے متجاوز
بھوپال، 15 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں عام عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3 روپے فی لیٹر کا ا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ


بھوپال، 15 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش میں عام عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئے نرخ آج جمعہ کی صبح 6 بجے سے نافذ ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت بھوپال اور اندور سمیت ریاست کے اہم شہروں میں ایندھن کی قیمت بڑھنے سے گاڑی مالکان اور عام صارفین کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کا اثر اب ٹرانسپورٹ، مال برداری اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

اندور میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر 109.81 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈیزل اب 95.02 روپے فی لیٹر بک رہا ہے۔ وہیں، اسپیڈ پٹرول کی قیمت 119.56 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے شہر میں پٹرول 106.58 روپے اور ڈیزل 91.97 روپے فی لیٹر مل رہا تھا۔

بھوپال میں پٹرول کی قیمت 106.68 روپے سے بڑھ کر 109.82 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں ڈیزل 91.87 روپے سے بڑھ کر 94.98 روپے فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔ ریاست کے دیگر شہروں میں بھی اسی تناسب سے قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔

ایم پی پٹرول ڈیزل ایسوسی ایشن کے صدر راجندر سنگھ واسو نے بتایا کہ بین الاقوامی حالات اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نرخ جمعہ کی صبح سے موثر ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ایندھن مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹیشن کی لاگت بڑھے گی، جس کا اثر غذائی اجناس، کرانہ، سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔ اس سے پہلے ہی مہنگائی کی مار جھیل رہی عوام پر اضافی معاشی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے پٹرول اور ڈیزل کا محدود استعمال کرنے اور زیادہ سے زیادہ پبلک ٹرانسپورٹ اپنانے کی اپیل کی تھی۔ وہیں موہن یادو نے بھی ایندھن کی بچت کے حوالے سے سرکاری سطح پر پہل کرنے کی بات کہی تھی۔ تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور ڈالر کے مقابلے روپے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاو ممکن ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande