پیٹرول اور ڈیزل تین روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، نئی شرحیں آج سے نافذ
پیٹرول اور ڈیزل تین روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، نئی شرحیں آج سے نافذ نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان سرکاری شعبے کی تیل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3-3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ سی این جی کے
پیٹرول کی علامتی تصویر


پیٹرول اور ڈیزل تین روپے فی لیٹر مہنگا ہوا، نئی شرحیں آج سے نافذ

نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان سرکاری شعبے کی تیل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3-3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ سی این جی کے دام بھی دو روپے فی کلو گرام بڑھائے گئے ہیں۔ نئی شرحیں آج سے نافذ ہو گئی ہیں۔ تقریباً چار سال بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

دہلی میں اب پیٹرول کی قیمت 94.77 روپے سے بڑھ کر 97.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.67 روپے سے بڑھ کر 90.67 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ کولکاتا، ممبئی اور چنئی جیسے بڑے شہروں میں بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتا میں پیٹرول 3.29 روپے بڑھ کر اب 108.74 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں پیٹرول 3.14 روپے بڑھ کر 106.68 روپے فی لیٹر میں مل رہا ہے۔ جنوبی ہندوستان کے بڑے شہر چنئی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 2.83 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 103.67 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 3.11 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر ڈیزل 95.13 روپے میں مل رہا ہے۔ ممبئی میں بھی ڈیزل 3.11 روپے مہنگا ہو کر 93.14 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ چنئی میں ڈیزل کی قیمت میں 2.86 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہاں ڈیزل اب 95.25 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔

دہلی کے پریت وہار میں واقع بھارت پیٹرولیم کے پمپ پر ایک صارف نے اس پر کہا، ہم اس بارے میں کیا کر سکتے ہیں؟ یہ تمام چیزیں دوسرے ممالک سے آتی ہیں۔ ان کی پیداوار یہاں نہیں ہوتی۔ اس لیے حکومت جو بھی قدم اٹھا رہی ہے، وہ ملک کے مفاد میں ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر حزب اختلاف حملہ آور ہے۔ کانگریس نے ایکس پر لکھا، مہنگائی مین نے عوام پر ہنٹر چلایا۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر آگے بڑھنا ہے، تو سائیکل ہی متبادل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمت میں یہ اضافہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کی وجہ سے ایندھن فروخت کرنے والی کمپنیوں کو مسلسل ہونے والے نقصان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت تقریباً 106 ڈالر فی بیرل ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande