
نوئیڈا، 15 مئی (ہ س)۔ نوئیڈا کے سیکٹر 39 سے پولیس نے گزشتہ رات لوگوں کو کار میں لفٹ دے کر لوٹنے والے گروہ کے پانچ ارکان کو جعلی لائسنس پلیٹ والی آرٹیکا کارکے ساتھگرفتارکیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے تین چاقو اور دو دیسی ساختہ پستول بھی برآمد کیے۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ لوگ راہگیروں کو لفٹ دے کر لوٹ پاٹ کرتے ہیں۔
سیکٹر 39 پولس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر ڈی پی شکلا نے بتایا کہ کل رات ایک خفیہ اطلاع پر سیکٹر 37 چوکی کے انچارج انکور چودھری نے نسیم علی، ابھیشیک، کارتک، وویک اور منوج کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ افراد جعلی نمبر پلیٹ والی کار میں سیکٹر 37 کے قریب مشکوک حالات میں گھوم رہے تھے۔ جب ان کی تلاشی لی گئی تو ان کے قبضے سے تین غیر قانونی چاقو، دو دیسی ساختہ پستول اور کارتوس برآمد ہوئے۔
اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزمین راہگیروں کو لفٹ دینے کی پیشکش کرتے ہیں اور پھر انہیں لوٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مجرموں نے درجنوں لوٹ اور چوری کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی