
جموں, 15 مئی (ہ س)۔ جموں میں آج نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے کارکنان نے نیٹ (این ای ای ٹی) پیپر لیک معاملے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیرتعلیم کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے اُن کا پتلا بھی نذرِ آتش کیا۔احتجاج میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہ پیپر لیک جیسے واقعات سے محنتی اور قابل طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے جبکہ تعلیمی نظام کی شفافیت پر بھی سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔
این ایس یو آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ پیپر لیک معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔طلبہ نے حکومت کے خلاف بھی جم کر احتجاج کیا اور کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کسی بھی قسم کا کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر