چھپرہ میں سگائی کے بعد عاشق جوڑے نے تھانہ میں پہنچ کر شادی کیلئے پولیس میں درخواست دی
چھپرہ میں سگائی کے بعد عاشق جوڑے نے تھانہ میں پہنچ کر شادی کیلئے پولیس میں درخواست دی سارن، 15 مئی (ہ س)۔ شہر کے ٹاؤن تھانہ میں اس وقت ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملا جب گذشتہ رات ایک عاشق جوڑے نے خود تھانہ پہنچ کر اپنی شادی کرانے کی درخواست دی۔ م
چھپرہ میں سگائی کے بعد عاشق جوڑے نے تھانہ میں پہنچ کر شادی کیلئے پولیس سے درخواست کی


چھپرہ میں سگائی کے بعد عاشق جوڑے نے تھانہ میں پہنچ کر شادی کیلئے پولیس میں درخواست دی

سارن، 15 مئی (ہ س)۔ شہر کے ٹاؤن تھانہ میں اس وقت ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو ملا جب گذشتہ رات ایک عاشق جوڑے نے خود تھانہ پہنچ کر اپنی شادی کرانے کی درخواست دی۔ معاملہ سگائی کے بعد شادی میں ہو رہی تاخیر سے جڑا ہے۔ معلومات کے مطابق مانجھی کے تاج پور کے رہنے والے بیریندر مہتو کی بیٹی سلیکھا کماری اور کتھاری باغ کے رہنے والے شمبھو کمار کے بیٹے سنی کمار کی چھ ماہ قبل دولت گنج کے دھرم ناتھ دھنی مندر میں سگائی ہوئی تھی۔

سگائی کے بعد سے دونوں مسلسل رابطے میں تھے اورایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر چکے تھے۔ حالانکہ شادی میں تاخیر کو دیکھ کر سلیکھا پولیس لائن واقع گائیتری مندر گئی اور سنی کو فون کر کے بلایا۔ اس کے بعد دونوں سیدھے ٹاؤن تھانہ پہنچے اور پولیس سے مدد طلب کی۔

پولیس کی طرف سے اطلاع ملنے پر سنی کے والدین اور سلیکھا کی بہن للتادیوی بھی تھانہ پہنچے۔ اس وقت جوڑے کے شادی پر اصرار کرنے کے بعد انہوں نے پنکج سنیما روڈ واقع درگا مندر میں اپنے گھر والوں کی موجودگی اور رضامندی سے ایک دوسرے کو ور مالا پہنچائی۔ سنی کے والد شمبھو کمار نے خوشی خوشی سلیکھا کو اپنی بہو کے طور پر قبول کر لیا۔ اس شادی کی بات پورےعلاقہ میں ہو رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande