
سنگاپور فیسٹیول میں حیدرآبادی بریانی کی دھومحیدرآباد ، 15 مئی (ہ س)۔ حیدرآباد کی مشہور و روایتی بریانی نے سنگاپور میں منعقدہ انڈین بریانی فیسٹیول میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ انڈ ین ہائی کمیشن کی جانب سے سنگاپور میں گریٹ انڈین بریانی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جو 24 مئی تک جاری رہے گا۔ ہندوستان کی مختلف مرغوب اور پسندیدہ غذاؤں کے علاوہ حیدرآباد کے بشمول 7 مختلف علاقوں کی بریانی کی ڈشس کو فیسٹیول میں پیش کیا گیا ہے۔ ہندوستانی غذاؤں کے پرستاروں کی جانب سے بریانی اور دیگر ڈیشس کو کافی پسند کیا گیا۔ حیدرآباد، لکھنؤ، کیرالا، دہلی، کولکتہ اور ٹاملناڈو کے امبورمیں تیارکی جانے والی بریانی شائقین کےلئے پیش کی گئی ہے۔ ہندوستان کی روایتی تہذیب اور روایات کے علاوہ دنیا بھر کے شائقین کو ہندوستانی غذاؤں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتے ہوئے انڈین ہائی کمیشن نےغذاؤں کا فیسٹیول منعقد کیا۔ فیسٹیول میں شامل افراد نے ہندوستانی ہائی کمشنر کی ستائش کی۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کے ذریعہ دنیا بھر کے عوام ہندوستانی تہذیب اورغذاؤں سے واقفیت حاصل کرینگے جس کے بارے میں سنتے رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق