
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ حالانکہ، ڈاؤ جونز فیوچرز آج گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ وہیں، ایشیائی بازار وں میں آج عام طور پر گراوٹ کا رخ قائم رہا ۔
ٹیکنالوجی اسٹاکس میں واقع ہوئی تیزی کی وجہ سے امریکی بازاروں میں گزشتہ سیشن کے دوران مضبوطی برقرار رہی ، جس کے نتیجے میں وال اسٹریٹ کے اشاریے سبزنشان میں بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ ڈاو¿ جونز انڈسٹریل ایوریج 370.26 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 50,063.46پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح،ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.77 فیصد چھلانگ لگا کر گزشتہ سیشن کے کاروبار کو 7,501.24 پوائنٹس کی سطح پر ختم کر دیا۔ اس کے علاوہ ، نیس ڈیک 232.88 پوائنٹس یعنی 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 26,635.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ ، ڈاؤ جونز فیوچرز فی الحال 116.02 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد کمی کے ساتھ 49,947.44 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
یورپی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران خریداری کا رجحان نظر آیا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.46 فیصد اضافے کے ساتھ 10,372.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.92 فیصد اضافے کے ساتھ 8,082.27 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈی اے ایکس انڈیکس بھی 319.45 پوائنٹس یعنی 1.31 فیصد اضافے کے ساتھ 24,456.26 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی مارکیٹ میں آج عام طور پر فروخت کا دباؤ ہے۔ نو ایشیائی مارکیٹوں میں سے چھ کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ دو انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہیں۔ انڈونیشیا کے اسٹاک ایکسچینج میں تعطیل کی وجہ سے آج جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں کوئی ہلچل نہیں ہے۔گفٹ نفٹی 0.25 فیصد کے اضافے کے ساتھ 23,789.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 4,183.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب، نکیئی انڈیکس 794.05 پوائنٹس یعنی 1.27 فیصد کمی کے ساتھ 61,860 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 238.04 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد گر کر 26,151 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں بھی آج نمایاں کمزوری درج کی گئی ہے۔ فی الحال، انڈیکس 275.66 پوائنٹس یعنی 3.45 فیصد گر کر 7,705.75 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 252.67 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد گر کر 41,499.08 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.30 فیصد گر کر 1,534.48 پوائنٹس کی سطح پر اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.08 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,991.78 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد