وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے مجالتہ میں ڈگری کالج کی عمارت کا افتتاح کیا
جموں،15 مئی(ہ س)۔ جموں وکشمیر کی وزیرتعلیم تعلیم سکینہ ایتو نے ضلع ادھم پور کے مجالتہ علاقے میں گورنمنٹ ڈگری کالج مجالتہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں طلبہ، اساتذہ اورمقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایل اے ادھم پ
Degree


جموں،15 مئی(ہ س)۔

جموں وکشمیر کی وزیرتعلیم تعلیم سکینہ ایتو نے ضلع ادھم پور کے مجالتہ علاقے میں گورنمنٹ ڈگری کالج مجالتہ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں طلبہ، اساتذہ اورمقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایل اے ادھم پور ایسٹ رنبیر سنگھ پٹھانیا، کمشنر سکریٹری ہائر ایجوکیشن رام نیواس شرما، ڈپٹی کمشنرادھم پورمنگا شیرپا اوردیگراعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے منشیات کے بڑھتے رجحان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔وزیر نے طلبہ کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں تعلیم، کردار سازی اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایم ایل اے رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حلقے میں تعلیمی ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شالنی شرما نے استقبالیہ خطاب میں کالج کی تعلیمی اور ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی عمارت سے دور دراز علاقوں کے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ تقریب کے دوران سکینہ ایتو نے کالج نیوز لیٹر جاری کیا اور کالج احاطے میں پودا لگا کر ماحولیاتی تحفظ کا پیغام بھی دیا۔ طلبہ نے ثقافتی پروگرام اور نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت نکڑ ناٹک بھی پیش کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande