
چار روز قبل لاپتہ تین سالہ بچی کی لاش برآمد، پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروفارریہ، 15 مئی (ہ س)۔ ضلع میں تارا باڑی تھانہ علاقہ کے تیگچھیا گاؤں میںچار روز سے لاپتہ تین سال کی بچی کی لاش جمعہ کے روز ملی۔ تین سال کی شیوانشی عرف لاڈو اپنے نانیہال میں آئی تھی اور چار روز قبل دروازے کے باہر کھیلتے ہوئے غائب ہوگئی تھی۔ اس کے نانامیانند سنگھ نے تاراباڑی تھانہ میں درخواست دے کر لاپتہ بچی کی برآمد کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل پولیس بچی کو ڈھونڈ پاتی، اسے جمعہ کے روز اس کے نانا میانند سنگھ کے بھوسے والے گھر میں قتل کر کے پھینک دیا گیا تھا۔ لاش سے بدبو آرہی تھی اور ایسا لگتا تھا کہ چار رو ز قبل بدمعاشوں نے اسے قتل کر دیا تھا اور اس کی لاش کو چھپانے کی نیت سے بھوسے کے گھر میں پھینک دیا تھا۔اطلاع کے بعد صدر ایس ڈی پی او سشیل کمار، تارا باڑ ی تھانہ انچارج اور دیگر پولیس افسران فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ معاملے کو حل کرنے کے لیے ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ شیونشی تراونا بھوج پور وارڈ نمبر 5 کے رہنے والے سشیل سنگھ کی بیٹی تھی اور اپنے والدین کے ساتھ اپنے نانیہال آئی تھی۔لاش کی برآمدگی کے بعد اہل خانہ کی چیخ و پکار سے پورا گائوں میں کہرام مچ گیا اور گائوں والوں نے مجرم کی شناخت اور جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے کے بارے میں صدر ایس ڈی پی او سشیل کمار سنگھ نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اور تفتیش کے دیگر طریقے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بہیمانہ قتل معاملے کو جلد حل کر لیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan