
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ مقامی صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔ دوسری جانب صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ ملک کی بیشتر صرافہ بازاروں میں آج سونا 300 روپے فی 10 گرام سے لے کر 330 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ سونے کے برعکس، چاندی آج ابتدائی تجارت کے دوران 10,200 روپے فی کلو گرام تک سستی ہوگئی ہے۔
گھریلو صرافہ بازار میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، آج ملک کے بیشتر حصوں میں 24 کیرٹ سونا 1,62,340 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,64,190 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ جبکہ 22 کیرٹ سونا آج 1,48,810 روپے فی 10 گرام سے 1,50,510 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری طرف، چاندی کی قیمت میں کمی کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 299,900 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، بین الاقوامی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.80 فیصد کم ہوکر 4,614.17 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح آج بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی بھی 87.04 ڈالر فی اونس کی سطح پر کاروبار کر رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,62,490 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,48,960 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,62,340 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,48,810 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,62,390 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,48,860 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ ،آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,64,190 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,510 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,62,340 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,48,810 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,62,390 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,48,860 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,62,490 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,48,960 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,62,390 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,48,860 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,62,490 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,48,960 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,62,340 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تین شہروں کی صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,48,810 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد