بھگوان بدھ کی مقدس تبرکات کی 14 روزہ نمائش اختتام پذیر
جموں, 15 مئی (ہ س)۔ لداخ میں تاتھاگتا کے مقدس تبرکات کی 14 روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی، جس کے بعد لیہہ ایئرپورٹ پر خصوصی گارڈ آف آنر کے ساتھ مقدس تبرکات کو باوقار انداز میں رخصت کیا گیا۔اس موقع پر لداخ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بڑی تعد
Leh


جموں, 15 مئی (ہ س)۔

لداخ میں تاتھاگتا کے مقدس تبرکات کی 14 روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی، جس کے بعد لیہہ ایئرپورٹ پر خصوصی گارڈ آف آنر کے ساتھ مقدس تبرکات کو باوقار انداز میں رخصت کیا گیا۔اس موقع پر لداخ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عقیدت و احترام کے ساتھ مقدس تبرکات کو الوداع کہا۔ ان 14 دنوں کے دوران پورا لداخ روحانی فضا، عبادت اور امن کے پیغام سے گونجتا رہا۔

گھونپا، دور دراز دیہات، پہاڑی علاقوں اور بازاروں میں لوگوں نے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں اور مذہبی تقریبات میں حصہ لیا۔ منتظمین کے مطابق اس تاریخی نمائش نے عوام میں بھائی چارے، ہمدردی اور روحانی بیداری کو فروغ دیا۔

تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ بھگوان بدھ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام ہیں، جو دنیا کو اختلافات سے بالاتر ہوکر اتحاد اور بھائی چارے کی راہ دکھاتی ہیں۔

حکام اور منتظمین نے اس کامیاب نمائش کے انعقاد میں شامل تمام افراد، رضاکاروں اور اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande