سرینگر میں بی جے پی کارکنوں نے شراب کی خرید و فروخت پر احتجاج کیا
سری نگر15 مئ( ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو سرینگر میں شراب کی دکانوں کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا۔ انہوں نے کشمیر ڈویژن میں شراب کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔یہ مارچ رام منشی باغ سے شروع ہوا اور گپ
تصویر


سری نگر15 مئ( ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو سرینگر میں شراب کی دکانوں کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا۔ انہوں نے کشمیر ڈویژن میں شراب کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔یہ مارچ رام منشی باغ سے شروع ہوا اور گپکار میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کی طرف بڑھا۔تاہم پولیس نے انکی کوشش کا ناکام بنادیا۔پارٹی نے حکمراں نیشنل کانفرنس کو بھی نشانہ بنایا، اس پر الزام لگایا کہ وہ خطے میں شراب کی فروخت اور فروغ کا دفاع کر رہی ہے۔بی جے پی رہنماؤں نے کہاوادی کشمیر میں شراب کی فروخت ہماری سماجی اور مذہبی اقدار پر براہ راست حملہ ہے۔ ہم پورے کشمیر ڈویژن میں شراب کی دکانوں پر فوری اور مکمل پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔مظاہرین نے نیشنل کانفرنس پر شراب کی فروخت اور فروغ کا دفاع کرنے کا مزید الزام لگایا اور کہا کہ کشمیری عوام نے بارہا ایسی برائیوں کو مسترد کیا ہے۔ بعد میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande