
پٹنہ، 15 مئی (ہ س)۔ پٹنہ کے سلطان گنج تھانہ علاقہ واقع مصلح پور ہاٹ سبزی منڈی میں جمعرات کے روزنامعلوم بدمعاشوں نے ایک مسالہ تاجرکو گولی مارکرہلاک کر دیا۔ جرائم پیشوں نے قتل کی واردات کو سول ڈیفنس کی بلیک آؤٹ ماک ڈرل کے دوران انجام دیا۔ مقامی لوگوں اور اہل خانہ نے اسے علاج کے لیے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دیررات اسے مردہ قرار دے دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (پٹنہ ایسٹ) پراچھے کمار اور پٹنہ سٹی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کشور سنگھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ایف ایس ایل ٹیم کو بھی بلایا گیا اور انہوں نے جائے وقوعہ سے اہم نمونے اکٹھے کیے ہیں۔سٹی ایس پی پراچھے کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ شہر میں سول ڈیفنس بلیک آؤٹ ماک ڈرل کے دوران پیش آیا۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم بدمعاشوں نے مصلح پورکے تاجر کو گولی مارکرقتل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مسالہ تاجر کو قریب سے گولی ماری گئی۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ پنٹو کمار ولد نیپالی سو ساکن ٹکیہ ٹولی کے طورپرکی گئی ہے۔ وہ مصلح پورہاٹ میں مسالے کا کاروبار کرتے تھے۔ پولیس آس پاس کے علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج کوکھنگال رہی ہے تاکہ بدمعاشوں کے بارے میں سراغ مل سکے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan