جنگلی ہاتھیوں کے حملے میں دو دیہاتیوں کی موت۔
ناگاوں (آسام)، 15 مئی (ہ س)۔ ریاست میں ایک بار پھر انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان تصادم کی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ ہاتھی کے حملے میں دو دیہاتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگل
جنگلی ہاتھیوں کے حملے میں دو دیہاتیوں کی موت۔


ناگاوں (آسام)، 15 مئی (ہ س)۔ ریاست میں ایک بار پھر انسانوں اور ہاتھیوں کے درمیان تصادم کی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ ہاتھی کے حملے میں دو دیہاتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ہاتھیوں کو واپس جنگل میں بھگانے کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ قرب و جوار میں ہاتھیوں کی موجودگی کی وجہ سے آج علاقے میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح ناگاؤں ضلع کے ساماگوری علاقے کے تحت بجیاگاوں میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت شریف الاسلام اور پرنو داس کے طور پر ہوئی ہے، دونوں بجیاگاؤں کے رہنے والے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ شریف الاسلام موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ داس کی اسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت ہوگئی۔

گاوں والوں کے مطابق شریف الاسلام اور داس اپنی سبزیوں کی فصلوں کی حفاظت کے لیے اپنے کھیت گئے تھے،جہاں ایک ہاتھی کو دیکھ کر دونوں نے اسے بھگانے کی کوشش کی۔ انسانوں کو دیکھ کر ہاتھی بپھرگیااور جوابی وار کردیا۔ دونوں افراد نے جان بچانے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ ہاتھی کے راستے میں پھنس گئے۔ جس کے نتیجے میںشریف الاسلام موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ داس کی دوران علاج اسپتال میں موت ہوگئی۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔محکمہ پولیس نے اس معاملہ کے حوالے سے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ دریں اثنا، گاوں والوں نے کہا ہے کہ جنگلی ہاتھی گاوں میں اکثر داخل ہوجاتے ہیں، جس سے فصلوں کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ محکمہ جنگلات اس مسلسل پیش آنے والے مسئلے کا حل فراہم کرنے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande