
نئی دہلی، 15 مئی(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آتیہ ناتھ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ میں آزادی کے بعد بریلی میں پہلے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی تعمیر کا کام عرصہ پہلے ہوچکا ہے، جو یقینا خوش آئند ہے۔ مگر ابھی تک باضابطہ ہاسپٹل کا ا?غاز نہیں ہوسکا ہے جبکہ کالج کی منظوری کے لیے اوپی ڈی کی شروعات لازمی ہے۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے خط میں تفصیل سے نئے یونانی میڈیکل کالج کو ’این سی ا?ئی ایس ایم‘ حکومت ہند سے منظوری کے لیے لازمیت کے بارے میں بھی توجہ دلائی ہے حالاںکہ ڈائرکٹر یونانی سروسز، حکومت اترپردیش، لکھنو? کے ذریعہ گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل بریلی (یوپی) میں ملازمین کی بھرتی کے سلسلے میں ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ واضح ہو کہ مذکورہ کالج مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور کے مالی تعاون سے پی ڈبلو ڈی کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تقریباً دس سال کی جدوجہد کے بعد مذکورہ کالج وجود میں ا?یا ہے لیکن ابھی تک باضابطہ ہاسپٹل کی شروعات نہیں ہوپائی ہے، جس کی وجہ سے رواں سال میں ’بی یو ایم ایس‘ کے داخلہ میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اترپردیش عوام کے حق میں جلد از جلد مثبت اقدام کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais