آئی پی ایل 2026: آر سی بی نے تشارا کی جگہ گلیسن کو کیا شامل، سی ایس کے نے تیز گیند باز کلدیپ یادو کو سائن کیا
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س):۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے 2026 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے قبل اپنی ٹیموں میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ آر سی بی نے سری لنکا کے تیز گیند باز نووان تشارا کی جگہ تجربہ کار انگلش فاسٹ ب
آئی پی ایل 2026: آر سی بی نے تشارا کی جگہ گلیسن کو کیا شامل، سی ایس کے نے تیز گیند باز کلدیپ یادو کو سائن کیا


نئی دہلی، 15 مئی (ہ س):۔

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) نے 2026 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے قبل اپنی ٹیموں میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ آر سی بی نے سری لنکا کے تیز گیند باز نووان تشارا کی جگہ تجربہ کار انگلش فاسٹ باو¿لر رچرڈ گلیسن کو شامل کیا ہے، جبکہ سی ایس کے نے زخمی خلیل احمد کی جگہ ہندوستانی تیز گیند باز کلدیپ یادو کو شامل کیا ہے۔

آر سی بی نے رچرڈ گلیسن کو 1.6 کروڑ میں سائن کیا ہے۔ 38 سالہ گلیسن اس سے قبل آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس نے 2024 کے سیزن میں سی ایس کے کے لیے دو اور 2025 میں ممبئی انڈینز کے لیے ایک میچ کھیلا۔

درحقیقت، سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے نووان تشارا کو مطلوبہ فٹنس معیارات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) دینے سے انکار کر دیا، جس سے انہیں آئی پی ایل 2026 میں آر سی بھی میں شامل ہونے سے روک دیا گیا۔ تشارا کو 2025 میںآر سی بی نے 1.6 کروڑ میں حاصل کیا اور ٹیم کی ٹائٹل مہم میں ایک میچ کھیلا۔ فرنچائز نے انہیں 2026 کے سیزن کے لیے بھی برقرار رکھا۔

تشارا نے این او سی نہ ملنے پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تاہم بعد میں اپنا کیس واپس لے لیا اور بورڈ سے تحریری معافی مانگ لی۔ اپنی ابتدائی درخواست میں، تشارا نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا، حالانکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم رہیں گے یا نہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande