
اورنگ آباد ، 14 مئی (ہ س) ۔ آئین ہند کے تحت ہر شہری کو مساوی حقوق اور مساوی مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے والی خواتین کو اپنی شکایات پیش کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنے اور سرکاری سطح پر ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ماہ “خواتین لوک شاہی دن” منعقد کیا جاتا ہے۔ ضلع سطح پر یہ پروگرام ہر ماہ کے تیسرے پیر کو منعقد کیا جاتا ہے، جبکہ اگر اس دن سرکاری تعطیل ہو تو اس کے بعد آنے والے پہلے سرکاری کام کے دن اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مئی 2026 کے خواتین لوک شاہی دن کا انعقاد پیر 18 مئی کو صبح 11 بجے ضلع کلکٹر کی صدارت میں کیا جائے گا۔حکام کے مطابق متاثرہ اور مسائل سے دوچار خواتین اپنی شکایات اور درخواستیں مقررہ فارم میں ضلع خواتین و اطفال ترقیات افسر کے دفتر، مرکزی انتظامی عمارت، دوسری منزل، کمرہ نمبر ایس-7، ہنگولی میں جمع کرا سکتی ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ عدالت میں زیر سماعت مقدمات، نامکمل درخواستیں، ضروری دستاویزات کے بغیر جمع کرائی گئی درخواستیں، ملازمت اور ادارہ جاتی معاملات یا غیر ذاتی نوعیت کی شکایات قبول نہیں کی جائیں گی۔ ضلع خواتین و اطفال ترقیات افسر، نے اپیل کی ہے کہ متاثرہ خواتین حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کے لیے آگے آئیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے