کیا اتوار کو پٹرول پمپ بند رہیں گے،
حیدرآباد ، 14 مئی (ہ س) ۔ ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی مانگ اورماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کےلئے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک بڑے اور اہم فیصلے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی 8 بڑی ریاستوں میں تجرباتی طور پر14 مئی سے ہراتوارکو پٹر
کیا اتوار کو پٹرول پمپ بند رہیں گے،


حیدرآباد ، 14 مئی (ہ س) ۔

ملک میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی مانگ اورماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کےلئے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک بڑے اور اہم فیصلے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کی 8 بڑی ریاستوں میں تجرباتی طور پر14 مئی سے ہراتوارکو پٹرول پمپ بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایندھن کی بچت کے تعلق سے خود ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے اپنے قافلے میں گاڑیوں کی تعداد محدود کردی ہے تاکہ ایندھن کی بچت کی جاسکے ۔ وزیر اعظم کے اس اقدام کی ملک بھر میں ستائش کی جارہی ہے اور اب اسے عوامی سطح پرنافذ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اتوار کے دن پٹرول پمپ بند رکھنے کا مقصد گاڑیوں کا استعمال کم کرنا ہے تاکہ کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحول کو بہتر بنایاجاسکے۔ یہ قوانین ابتدائی طور پر منتخب کردہ 8 ریاستوں میں نافذ کئے جانے کا امکان ہے۔ماہرین ماحولیات نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے نقش قدم پرچلیں اورغیرضروری سفر سے گریز کریں۔ ساتھ ہی ایندھن بچانے میں تعاون کریں۔ اگرچہ کہ سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں اتوار کو پٹرول پمپ بند رہنے کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک مرکزی حکومت، وزارت پٹرولیم یا تیل کمپنیوں کی جانب سے کوئی باضابطہ سرکلر جاری نہیں کیا گیا ہے۔ کسی بھی پریشانی سے بچنے کےلئے گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے قریبی پٹرول اسٹیشنس سے تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔ فی الحال یہ ایک تجویزہے جس پر حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande