مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج اور قابضین کے حملے جاری، 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید
بیروت ،14مئی (ہ س )۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں اور ہراسانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سلفیت، بیت لحم، الخلیل اور نابلس میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے جبکہ فل
مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج اور قابضین کے حملے جاری، 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید


بیروت ،14مئی (ہ س )۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں اور ہراسانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سلفیت، بیت لحم، الخلیل اور نابلس میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے جبکہ فلسطینی شہریوں اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس کے مطابق رام اللہ کے علاقے سنجل میں اسرائیلی قابضین نے فلسطینی شہریوں پر پتھراو¿ اور فائرنگ کی، ساتھ ہی مقامی افراد کی بھیڑیں بھی چرا لیں، مزاحمت کرنے پر اسرائیلی فوجیوں نے 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

میڈیا رپورٹوں کا کہنا ہے کہ جنوری 2025ء سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کے دوران اوسطاً ہر ہفتے ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی اور خوف کی فضا مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande