مغربی بنگال کے اعلیٰ ثانوی امتحان کے نتائج کا اعلان، 91.23 فیصد طلبا کامیاب، وزیراعلیٰ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا
کولکاتا، 15 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کونسل آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے جمعرات کو 2026 کے اعلی ثانوی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کا باضابطہ طور پر اعلان کونسل کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ امیدواروں کو نتائج صبح 11 بجے کونسل کی
WB-Higher-Secondary-Exam-Results-Declared-CM-Subhe


کولکاتا، 15 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کونسل آف ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے جمعرات کو 2026 کے اعلی ثانوی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کا باضابطہ طور پر اعلان کونسل کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ امیدواروں کو نتائج صبح 11 بجے کونسل کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب کر دیے گئے۔

اس سال اعلیٰ ثانوی امتحان کے لیے کل 635,931 طلبہ نے اندراج کیا، جن میں سے 626,258 نے شرکت کی۔ کل 571,355 طلبا کامیاب قرار دیئے گئے۔ پاس ہونے کا مجموعی تناسب 91.23 فیصد رہا۔

ضلع وار کارکردگی میں پوربا میدینی پور نے بہترین نتائج درج کئے۔ ضلع کا پاس فیصد 94.19 رہا، جو ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سال کی میرٹ لسٹ میں 56 لڑکوں اور آٹھ لڑکیوں سمیت کل 64 طلبا نے ٹاپ 10 پوزیشنیں حاصل کیں۔ ادھریتو پال نے 496 نمبروں کے ساتھ ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

اس سال پہلی بار ہائر سیکنڈری کا امتحان سمسٹر سسٹم کے تحت لیا گیا۔ امتحان میں 15 زبانوں اور 16 پیشہ ورانہ مضامین شامل تھے۔ ریاست بھر کے 6,837 اسکولوں کے طلبا نے امتحان دیا۔ اس میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوںکی تعداد 66,486 رہی ۔

کونسل نے بتایا کہ طلبا سرکاری ویب سائٹ پر اپنا رول نمبر اور رجسٹریشن نمبر درج کرکے اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ اسکولوں سے مارک شیٹس اور سرٹیفکیٹس کی تقسیم کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ پوسٹ پبلی کیشن اسکروٹنی اور پوسٹ پبلیکیشن ریویو کے لیے درخواست کا عمل 14 مئی کی آدھی رات 12 کے بعد شروع ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے امتحان میں کامیاب ہونے والے تمام طلبا کو اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلبا کی محنت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی ان کی کامیابی کا باعث بنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے اس اہم مرحلے پر کامیابی طلبا کو مستقبل میں مزید بڑے مقاصد حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔

تمام طلبا کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنے خاندان، سماج اور ریاست کا نام روشن کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande