وڈودرہ کے کانگریس کونسلر آشیش جوشی گرفتار، کانگریس کا حملہ
وڈودرہ، 14 مئی (ہ س) ۔ وڈودرہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 15 کے کانگریس کونسلر آشیش جوشی کو رامول پولیس نے احمد آباد میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی بلدیاتی انتخابات کے دوران درج شراب کے ایک پرانے کیس کے سلسلے میں کی گئی۔ رامول پولیس نے اس ک
وڈودرہ کے کانگریس کونسلر آشیش جوشی گرفتار، کانگریس کا حملہ


وڈودرہ، 14 مئی (ہ س) ۔

وڈودرہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 15 کے کانگریس کونسلر آشیش جوشی کو رامول پولیس نے احمد آباد میں گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی بلدیاتی انتخابات کے دوران درج شراب کے ایک پرانے کیس کے سلسلے میں کی گئی۔

رامول پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آشیش جوشی کو قانونی کارروائی کے لیے سنکھیڑا پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سنکھیڑا پولیس اسٹیشن میں درج شراب سے متعلق کیس کی جانچ کے دوران جوشی کا نام سامنے آیا۔ اس کے بعد رامول پولیس نے نگرانی کی اور جوشی کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ احمد آباد میں اپنے رشتہ دار سے ملنے جا رہے تھے۔

اس گرفتاری کو لے کر گجرات پردیش کانگریس کمیٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور ترجمان ہیمانگ راول نے بی جے پی حکومت اور پولیس انتظامیہ پر سخت حملہ کیا۔ اسے سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوشی نے بی جے پی ایم ایل اے کے گڑھ میں عوامی حمایت سے وارڈ نمبر 15 میں کامیابی حاصل کی تھی اور وہ ہرنی واقعہ کے متاثرین کے لئے انصاف کی جنگ لڑ رہے تھے، اسی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

ہیمانگ راول نے الزام لگایا کہ یہ گرفتاری ایک گرفتار بوٹلیگر کے بیان کی بنیاد پر کی گئی ہے، جو کسی بڑے مجرم کی طرح نگرانی میں ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ گجرات میں شراب کی اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کی جانچ کرنے کے بجائے بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے اپوزیشن لیڈر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی کیس میں دستیاب شواہد کی بنیاد پر کی گئی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande