یوپی ٹی-20 سیزن 4 کا 14 اگست سے گرین پارک میں ہوگا آغاز : ڈاکٹر سنجے کپور
کانپور، 14 مئی (ہ س)۔ گرین پارک اسٹیڈیم میں یوپی ٹی-20 لیگ کے سیزن چار کا انعقاد 14 اگست سے 6 ستمبر 2026 تک کیا جائے گا۔ یوپی ٹی-20 کے چیئرمین ڈاکٹر سنجے کپور نے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بار لیگ کو مزید پروقار بنانے کی تیاریاں شروع کر دی
پریس کانفرنس کے دوران معلومات دیتے ہوئے ڈاکٹر سنجے کپور


کانپور، 14 مئی (ہ س)۔ گرین پارک اسٹیڈیم میں یوپی ٹی-20 لیگ کے سیزن چار کا انعقاد 14 اگست سے 6 ستمبر 2026 تک کیا جائے گا۔ یوپی ٹی-20 کے چیئرمین ڈاکٹر سنجے کپور نے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس بار لیگ کو مزید پروقار بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقابلے میں کانپور سپر اسٹار، لکھنو فالکنز، گورکھپور لائنز، کاشی ردراس، میرٹھ میورکس اور نوئیڈا سپر کنگز کی فرینچائزی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ڈاکٹر کپور نے بتایا کہ اس بار لیگ کا مقصد یوپی ٹی-20 کو ملک کے ’’منی آئی پی ایل‘‘ کے طور پر قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں، بلکہ ریاست کے 75 اضلاع اور قریب 25 کروڑ لوگوں کی صلاحیتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کا ایک ذریعہ بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کا انعقاد ’’کنسولیڈیشن اینڈ ڈیلیوری‘‘ کے تھیم کے تحت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فرینچائزی کم از کم 6 اور زیادہ سے زیادہ 12 کھلاڑیوں کو ری ٹین (برقرار) کر سکیں گی۔ ہر ٹیم میں 23 سے 25 کھلاڑی شامل ہوں گے، جن میں نیلامی کے کھلاڑیوں کے ساتھ مقامی کیچمنٹ ایریا کے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم کے لیے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے مقرر کیے گئے ہیں اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے کم از کم فیس کا ڈھانچہ برقرار رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر کپور نے بتایا کہ ٹرانسفر ونڈو 1 جون سے 15 جون تک اور ٹرائل ونڈو 1 جون سے 30 جون تک کھلی رہے گی۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے تاکہ نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی شناخت اور ان کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز کا آغاز یکم جون سے کاشی ردراس کے ساتھ ہوگا۔ اس کے بعد میرٹھ میورکس، لکھنو فالکنز، گورکھپور لائنز اور نوئیڈا کنگز کے ٹرائلز ہوں گے۔ سب سے آخر میں کانپور سپر اسٹارز کے ٹرائلز 26 سے 30 جون کے درمیان ہوں گے۔ اس عمل کے ذریعے ہر ٹیم کے لیے 25 کھلاڑیوں کا مضبوط اسکواڈ تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یوپی ٹی-20 سیزن چار کی نشریات سونی نیٹ ورک کے ذریعے کی جائیں گی۔ سونی کو براڈکاسٹ پارٹنر اور سونی لیو کو ڈیجیٹل پارٹنر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی اسپورٹس پر بھی مقابلوں کی براہِ راست نشریات دکھائی جائیں گی۔ ڈاکٹر کپور نے کہا کہ لیگ کو دنیا کے تقریباً 200 ملکوں تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ منتظمین کا اندازہ ہے کہ اگلے تین برسوں میں لیگ کے کل ویوز 100 کروڑ کے ہندسے کو عبور کر جائیں گے۔

ڈاکٹر کپور نے بتایا کہ اس بار لیگ میں کرکٹ کے ساتھ گلیمر کا تڑکہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔ کئی مشہور شخصیات پارٹنرشپ اور اونر شپ ماڈل کے ذریعے لیگ سے وابستہ ہونے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود ایکویٹی شرکت کے ذریعے برانڈنگ اور پروموشن کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیلامی کے بعد تمام فرینچائزی شہروں میں ٹرافی ٹور منعقد کیے جائیں گے، جس سے کھیل کے شائقین کے درمیان جوش و خروش بڑھے گا۔ اس کے تحت فاتح ٹرافی کو ریاست کے اہم شہروں میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا تاکہ عام لوگ بھی لیگ کے سنسنی سے جڑ سکیں۔

ڈاکٹر کپور نے کہا کہ لیگ کو مزید پیشہ ورانہ بنانے کے لیے ری ٹینشن پالیسی، کھلاڑیوں کے پرس کی حد اور ٹرانسفر ونڈو کی مدت طے کر دی گئی ہے۔ اس سے فرینچائزی مالکان اور کھلاڑیوں کے درمیان ایک شفاف نظام برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنل ایکسی لینس، کاروباری توسیع اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے یو پی سی اے کا مقصد یوپی ٹی-20 لیگ کو ملک کی سب سے زیادہ مسابقتی اور پیشہ ورانہ ڈومیسٹک ٹی-20 لیگوں میں شامل کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande