مرزا پور میں شدید آندھی اور طوفان سے 17 افراد ہلاک، لواحقین کو معاوضہ کا اعلان۔
مرزا پور، 14 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے مرزا پور ضلع میں بدھ کی شام کو شدید آندھی طوفان آیا، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی۔ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے آندھی ،طوفان اور بارش کے باعث مختلف واقعات میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفا
مدد


مرزا پور، 14 مئی (ہ س)۔

اترپردیش کے مرزا پور ضلع میں بدھ کی شام کو شدید آندھی طوفان آیا، جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی۔ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے آندھی ،طوفان اور بارش کے باعث مختلف واقعات میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفان سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا اور کئی علاقوں سے بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ پون کمار گنگوار نے کہا کہ قدرتی آفت کی وجہ سے ضلع میں کل 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے دو آسمانی بجلی گرنے سے اور دو کنٹینر الٹنے سے ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ شدید طوفان کے دوران درخت، دیواریں اور دیگر ڈھانچے گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کے لیے مالی امداد فراہم کرے گی جن کی قدرتی آفات کی وجہ سے جانی،مالی ، مویشیوں اور مکانات کو نقصان پہنچے ہیں۔ مرنے والوں کے لواحقین کو جلد چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ انتظامیہ تمام تحصیلوں میں نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے۔ متعلقہ حکام کو راحت اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande