
لکھنو، 14 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش میں بے موسم بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے سے ہوئے نقصان پر متاثرین کو معاوضہ دینے کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو راحت پہنچانے کا کام 24 گھنٹے کے اندر مکمل کیا جائے۔
یوپی میں ضرورت سے زیادہ بارش، آندھی اور آسمانی بجلی سے جانی نقصان، مویشیوں کے نقصان اور معاشی نقصان پر وزیراعلیٰ یوگی نے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس سمیت دیگر محکموں کے افسران کو موقع پر پہنچ کر متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جاری بیان میں افسران کو الرٹ موڈ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی محکمہ ریونیو، محکمہ زراعت اور انشورنس کمپنی سے نقصان کا سروے کرا کر حکومت کو بھی مطلع کرنے کی ہدایت دی۔ سروے کے بعد نقصان کا تخمینہ مکمل کر کے فوری معاوضہ دینے کے لیے کہا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن