یو اے ای نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امارات کی تردید کردی
دبئی ،14مئی (ہ س )۔ اسرائیل ،امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے سبب خلیجی ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم کے ذریعہ خفیہ طور پر یو اے ہی کے دورے کی خبر نے خطے میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔سوشل میڈیا پر اس ہوش
یو اے ای نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امارات کی تردید کردی


دبئی ،14مئی (ہ س )۔

اسرائیل ،امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے سبب خلیجی ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ دریں اثنا اسرائیلی وزیر اعظم کے ذریعہ خفیہ طور پر یو اے ہی کے دورے کی خبر نے خطے میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔سوشل میڈیا پر اس ہوش ربا خبر کے انکشاف کے بعد چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہے۔ اس خفیہ ملاقات کی خبر کا انکشاف ایک اسرائیلی اہلکار نے کیا ہے ۔ دریں اثنا اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پوشیدہ نہیں، یو اے ای اسرائیل تعلقات اعلامیہ طور پر طے ابراہیمی معاہدہ کے تحت ہیں۔ بیان کے مطابق یہ تعلقات رازداری پر مبنی نہیں اس لیے غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں۔

اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم کے آفس نے کہا تھا کہ نیتن یاہو نے جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔نیتن یاہو کے آفس نے دورے سے یو اے ای اور اسرائیل کے تعلقات میں تاریخی پیش رفت کا بھی دعویٰ کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande