داؤد پور میں ٹرک اور آٹو میں ٹکر، دو افراد کی موت، ایک زخمی
سارن، 14 مئی (ہ س)۔ داؤد پور-چھپرہ-سیوان مین سڑک پر آج صبح ایک المناک سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت ہو گئی ،جبکہ ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ واقعہ داؤد پور تھانہ علاقے میں بنور ڈھالہ سونیا پل کے قریب صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ معلومات کے
داؤد پور میں ٹرک اور آٹو میں تصادم، دو افراد کی موت، ایک زخمی


سارن، 14 مئی (ہ س)۔ داؤد پور-چھپرہ-سیوان مین سڑک پر آج صبح ایک المناک سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت ہو گئی ،جبکہ ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔ واقعہ داؤد پور تھانہ علاقے میں بنور ڈھالہ سونیا پل کے قریب صبح تقریباً 5 بجے پیش آیا۔

معلومات کے مطابق ایک آٹو رکشا چھپرہ سے ایکما جا رہا تھا کہ سیوان کی طرف سے آرہے ٹرک اسے سامنے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔

اطلاع ملنے پر داؤد پور پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ایکما پہنچایا۔ اسپتال لے جانے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی ۔ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے صدر اسپتال چھپرہ ریفر کر دیا گیا۔ آٹو رکشہ میں موجود موسیقی کے آلات سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ ہلاک ہونے والے فنکار تھے۔ پولیس نے ٹرک اور آٹو کو قبضہ میں لے کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande