ریاسی پولیس نے کٹرا یاترا ٹریک پر بڑی مقدار میں تمباکو مصنوعات ضبط کیں
جموں, 14 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ’نشہ مُکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے تحت غیر قانونی تمباکو مصنوعات کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شری ماتا ویشنو دیوی یاترا ٹریک پر بڑی مقدار میں ممنوعہ تمباکو اشیاء ضبط کی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ای
Katra


جموں, 14 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ’نشہ مُکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے تحت غیر قانونی تمباکو مصنوعات کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شری ماتا ویشنو دیوی یاترا ٹریک پر بڑی مقدار میں ممنوعہ تمباکو اشیاء ضبط کی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ریاسی کی نگرانی میں پولیس پوسٹ بانگنگا کے اہلکار معمول کی ناکہ چیکنگ اور گشت پر تھے کہ باتھنگ گھاٹ نمبر 02 کے قریب ایک دکاندار کو مبینہ طور پر بیڑی، سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دکان کی تلاشی لی، جس دوران بڑی مقدار میں سگریٹ، بیڑی بنڈل، چبانے والا تمباکو اور دیگر ممنوعہ تمباکو مصنوعات برآمد کی گئیں۔ ضبط شدہ اشیاء میں تقریباً 450 سگریٹ، ایک ہزار کے قریب چبانے والے تمباکو کے پیکٹ اور 900 مختلف تمباکو مصنوعات کے پیکٹ شامل ہیں۔ملزم کی شناخت اجے کمار ولد ستپال سکنہ منوہ، تحصیل اکھنور، ضلع جموں کے طور پر ہوئی ہے، جو مذکورہ مقام پر دکانداری کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم ضبط شدہ تمباکو مصنوعات کی فروخت اور ملکیت کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب پیش نہیں کر سکا، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 146/2026 زیر دفعہ 223(اے) بی این ایس کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ضلع پولیس ریاسی نے کہا ہے کہ یاتریوں اور عام عوام کے لیے محفوظ اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande