
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کو گھریلو شیئر بازار سبز نشان پر کھلا۔ گزشتہ چند دنوں سے فروخت کا دباو جھیلنے والے بازار کے دونوں اہم انڈیکس اضافے کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ سینسیکس میں 140 پوائنٹس اور نفٹی میں 81 پوائنٹس کی تیزی ہے۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 139.91 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کے اضافے کے ساتھ 74,748.88 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 88.90 پوائنٹس یعنی 0.38 فیصد کی سبقت کے ساتھ 23,501.50 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
شیئر بازار میں آج آٹو، میٹل، بینکنگ اور فارما شیئرز میں زیادہ خریداری ہے۔ بازار میں یہ مثبت شروعات گزشتہ سیشن میں ہونے والی معمولی ریکوری کے بعد ہوئی ہے، جس میں شیئر بازار گراوٹ کے سلسلے کو روکنے میں کامیاب رہا تھا۔ اس کے علاوہ روپیہ ابتدائی کاروبار میں 20 پیسے ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح 95.86 فی ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کل شیئر بازار میں تیزی رہی تھی۔ سینسیکس 50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,609 پر بند ہوا تھا، وہیں نفٹی 33 پوائنٹس کی سبقت کے ساتھ 23,413 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن