وراٹ کوہلی کی آئی پی ایل میں نویں سنچری، ٹی20 میں تیز ترین 14,000 رن مکمل
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے بدھ کو رائے پور میں کولکاتا نائٹ رائڈرز (کے کے آر) کے خلاف شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ کوہلی نے آئی پی ایل کیریئر کی نویں سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ ٹی
سنچری بنانے کے بعد جشن مناتے ہوئے وراٹ کوہلی


نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے بدھ کو رائے پور میں کولکاتا نائٹ رائڈرز (کے کے آر) کے خلاف شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ کوہلی نے آئی پی ایل کیریئر کی نویں سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 14,000 رن مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

مسلسل دو میچوں میں صفر پر آوٹ ہونے کے بعد دباو میں نظر آنے والے 37 سالہ کوہلی نے کے کے آر کے خلاف شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے 60 گیندوں میں ناٹ آوٹ 105 رن بنائے، جس میں 11 چوکے اور تین چھکے شامل رہے۔

کوہلی کی اس دھماکہ خیز اننگز کی بدولت آر سی بی نے 192 رنوں کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا اور مقابلے میں 6 وکٹوں سے شاندار جیت درج کی۔

یہ کے کے آر کے خلاف کوہلی کی دوسری آئی پی ایل سنچری رہی، جبکہ 2024 کے بعد یہ ان کی پہلی آئی پی ایل سنچری ہے۔

اس سنچری اننگز کے ساتھ وراٹ کوہلی آئی پی ایل 2026 کی اورنج کیپ کی دوڑ میں بھی ٹاپ-5 میں پہنچ گئے ہیں۔ موجودہ سیزن میں ان کے نام اب 53.77 کی اوسط سے 484 رن ہو گئے ہیں۔

ٹی20 کرکٹ میں 14,000 رن مکمل کرنے والے کوہلی دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے الیکس ہیلز، کیرون پولارڈ، ڈیوڈ وارنر، جوس بٹلر اور کرس گیل یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande